اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 18 اور 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ …
وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 18 اور 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 18 اور 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ سعودی شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزراءاپنے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ کے ہمراہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کی شام ابوظہبی پہنچیں گے جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔








