ٹنڈومحمدخان پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
ٹنڈو محمد خان ،تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد

مزید خبریں
ٹنڈومحمدخان ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر فاطمید فاٸونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام ٹنڈومحمدخان پولیس کے تعاون سے SSP آفیس میں تھیلسیمیا اور ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنا خون رضاکارانہ طور پر عطیہ کیا، اس موقع پر ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں، پولیس کے افسران و جوانوں نے تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا امراض سمیت دیگر امرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دے کر معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا جو قابل تحسین عمل ہے ۔







