وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

87

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے منتخب عوامی نمائندوں کو عوام کےساتھ رابطہ مہم تیز کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا، خواجہ شیراز محمود، شوکت علی بھٹی، حیدر علی خان، ثناء اللہ خان مستی خیل، محمد یعقوب شیخ، اورنگزیب خان کھچی اور جنید اکبر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف عوام کے ساتھ اپنی رابطہ مہم تیز کریں بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں۔