سپر سمیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آکلینڈ کو 10 رنز شکست

آکلینڈ۔22جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے آکلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا، گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے،

سمتھ نے 80 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آکلینڈ کی جانب سے ادتیا اشوک نے 3 جبکہ لوکی فرگیوسن اور ولیم سمرولی نے2۔2وکٹیں حاصل کیں۔

آکلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ کپتان رابرٹ او ڈونیل 68 اور گلین فلپس 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیتھ رینس اور ڈگ بریسویل نے 2۔2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔