وزیراعظم عمران خان سے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کیلے کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کیلے نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال انڈونیشیاءکے صدر کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کیلے نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال انڈونیشیاءکے صدر کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کے خطرات سے بچنے کے لئے کشمیریوں کی حالت زار پر انڈونیشیا کی حمایت اور مفاہمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیاءاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔

مزید خبریں