نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کے صدر صالح ورک زیوڈے نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دے کر باہمی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے …
وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کی صدر کی ملاقات ، دوطرفہ معاشی تعلقات کا فروغ ، باہمی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کے صدر صالح ورک زیوڈے نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دے کر باہمی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی افریقہ تک تجارت کو توسیع دینے اور معاشی رسائی کی پاکستان کی خواہش ظاہر کی اور انہوں نے اس حوالے سے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپریل 2019ءمیں بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا۔ انہوں نے پاکستان کی افریقہ کے ساتھ تعلقات کی پالیسی کو بھی اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری محاصرے اور دیگر پابندیوں کے فوری خاتمے کے لئے سخت دباﺅ ڈالے جو کہ گزشتہ 50 روز سے شہری آبادی پر نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام سے بدترین انسانی صورتحال پیدا ہونے کے باعث علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی حقوق اور انسانی صورتحال کے علاوہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل، کشمیریوں کی آزادی اور ان کے حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لئے بھی ناگزیر ہیں۔







