وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات، ایران کی قیادت اور عوام کی طرف سے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے خطہ میں مکمل امن و استحکام کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران وسیع تر باہمی رابطے اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے ذریعے خطہ میں ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکنہ …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے خطہ میں مکمل امن و استحکام کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران وسیع تر باہمی رابطے اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے ذریعے خطہ میں ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائے گا، مسلم ممالک کو اسلام فوبیا کو بیک آواز ہو کر روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی قیادت اور عوام کی طرف سے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان میں مسلسل ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ جواد ظریف نے وزیراعظم کو اکتوبر 2018ءمیں ایران میں ایشیائی تعاون مکالمہ (اے سی ڈی) کیلئے دعوت ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام پہنچایا۔ پاکستان اور ایران تنظیم کے رکن ہیں جبکہ ایران نے حال ہی میں تنظیم کی صدارت سنبھالی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کشمیریوں کی جائز حق خود ارادیت کیلئے حمایت اور جس انداز میں ایران میں پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا اس پر ایرانی سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے نیک خواہشات پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کیا۔