اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے پیر کو برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے باہمی تعلقات کی حالیہ سمت پر اطمینان ظاہر کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات کثیر الجہتی سٹریٹجک شراکت داری کی صورت میں مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے برطانیہ کی ترقیاتی معاونت کا اعتراف کیا جس کے پاکستان کے …
وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات ، انسداد دہشت گردی، منظم جرائم، انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی ریکوری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے پیر کو برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے باہمی تعلقات کی حالیہ سمت پر اطمینان ظاہر کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات کثیر الجہتی سٹریٹجک شراکت داری کی صورت میں مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے برطانیہ کی ترقیاتی معاونت کا اعتراف کیا جس کے پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، منظم جرائم، انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی ریکوری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی حکومت ان شعبوں میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون اور مدد کی خواہاں ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید اسلام آباد اور لاہور کے دو روزہ دورے پر ہیں۔








