مکہ المکرمہ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بوسنیا کے صدر سیفک ڈی زافیرووک نے ہفتہ کو مکہ المکرمہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے 14 ویں سربراہاجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کی اور دوطرفہ امور اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے مشترکہ مسائل کے خاتمہ کےلئے مسلمان ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔