وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنز کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

298

لاہور۔5اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے جاری مختلف حکومتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں، آزاد خارجہ پالیسی اور ناموسِ رسالت و اسلاموفوبیا کیلئے وزیرِاعظم کی عالمی سطح پر کوششوں کو سراہا۔