عمران خان کی سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امو ر عادل الجبیر سے گفتگو

107
APP81-07 ISLAMABAD: March 07 - Prime Minister Imran Khan in a meeting with Minister of State for Foreign Affairs of Saudi Arabia Adel Bin Ahmed Al-Jubeir at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان درمیانی و طویل مدتی اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو تشکیل شدہ پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل دونوں ممالک کے درمیان جامع، ٹھوس اور نتیجہ خیز نتائج کے حصول میں معاون ہو گی۔ انہوں نے یہ بات سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امو ر عادل الجبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ عادل الجبیر 17 اور 18 فروری 2019ءکو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے تسلسل میں پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان کے تاریخی دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کرنے کے حوالے سے فیصلوں پر خوش اسلوبی سے اور بروقت انداز میں عملدرآمد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی برادری کو حمایت کی فراخدلانہ پیشکش کر کے پاکستانی عوام کے دل بھی جیتے ہیں، درمیانی اور طویل مدتی اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے حوالے سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نو تشکیل شدہ پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل دونوں ممالک کے درمیان جامع، ٹھوس اور نتیجہ خیز نتائج کے حصول میں معاون ہو گی۔ عادل الجبیر نے پاکستانی قیادت اور عوام کے لئے سعودی ولی عہد کی پرخلوص نیک تمنائیں پہنچائیں اور موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے پاکستان کے امن اقدامات کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔