وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات، وزیراعظم کی صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےبھرپوراقدامات کی ہدایت

103

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

وزیر اعظم کو صوبے کے اندر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی