اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحی کے حوالہ سے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشہ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد …
وزیراعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات ،عیدالاضحی کے حوالہ سے مرتب کئے جانے والے ایس او پیز اور ان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحی کے حوالہ سے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشہ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات میں کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں عیدالاضحی کے حوالہ سے مرتب کئے جانے والے ایس او پیز اور ان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ نے وزیرِاعظم کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے لاہور اور پشاور کے دورے، صوبائی حکام سے ملاقاتوں اور کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالہ سے بریف کیا۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ملاقات میں محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالہ سے انتظامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیرِاعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے خصوصاً عیدالاضحی کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے خدشہ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔








