اسلام آباد ۔ 14 جنوری(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی غذائی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔