واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وینچر کیپٹیلسٹس فنڈ منیجرز کے وفد نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ وفد میں شعیب کیتھاوالا، سلیم احمد، سہیل خان، سلیم اقبال اور ریاض صدیقی شامل تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، تجارت کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ ، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔