وزیراعظم عمران خان سے چاروں وزراءاعلیٰ کی ملاقات

126

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چاروں وزراءاعلیٰ نے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔