وزیراعظم عمران خان سے چیئرپرسن اور چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کی ملاقات وزیراعظم نے ٹیلی نار کی پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو سراہا،گڈ گورننس کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال پر تبادلہ خیال ، موبائل کے ذریعے معاشی تعاون کے فروغ اور باہمی روابطہ میں اضافہ پر بھی گفتگو

ڈیووس ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیئرپرسن ٹیلی نار گن ورسٹڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگیو بریک نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، سفیر عمومی برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیلی نار کی پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر …

ڈیووس ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیئرپرسن ٹیلی نار گن ورسٹڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگیو بریک نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، سفیر عمومی برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیلی نار کی پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ ملاقات میں گڈ گورننس کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور موبائل کے ذریعے معاشی تعاون کے فروغ اور باہمی روابطہ میں اضافہ پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے 2005ء سے ٹیلی نار کی موجودگی اور پاکستان پر اعتماد کی بھی تعریف کی۔انہوں نے مہارتوں میں اضافے کے لئے حکومتوں کو نوجوانوں کی تربیت اور ترقی میں سرمایہ کاری پر بھی توجہ دینے پر زور دیا،گڈ گورننس کے لیے ڈیجیٹل حل کا اطلاق بڑھانے،رابطے کے استعمال سے غربت کے خاتمے اور موبائل کے ذریعے معاشی لین دین میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ٹیلی نار کا پاکستانی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ ،کمپنی وفد نے وزیراعظم عمران خان کو مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔