وزیراعظم عمران خان کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک۔چین قریبی تعاون خطہ میں امن و استحکام کا کلیدی عنصر ہے، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کے کردار کیلئے چین کی حمایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کی پیپلز لبریشن آرمی گراﺅنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل ہان ویگیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک۔چین قریبی تعاون خطہ میں امن و استحکام کا کلیدی عنصر ہے، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کے کردار کیلئے چین کی حمایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کی پیپلز لبریشن آرمی گراﺅنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل ہان ویگیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ہان ویگیو کو نشان امتیاز (عسکری) ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بنیادی مفاد کے متعلقہ امور پر ایک دوسرے کیلئے چین اور پاکستان کی باہمی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے اپریل 2019ءمیں بیجنگ اور جون 2019ءمیں بشکک میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ وسیع تر تبادلہ خیال کا ذکر کیا۔

Leave a Reply