وزیراعظم عمران خان سے چین کی 8 صف اول کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کر سکیں۔ وہ جمعہ کو چین کی 8 صف اول کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کو آسان بنانے پر …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کر سکیں۔ وہ جمعہ کو چین کی 8 صف اول کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کو آسان بنانے پر مکمل طور پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں ایسی پالیسیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن سے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ دستیاب کاروباری مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ چینی وفد کی قیادت شنگھائی یوانئی انڈسٹری ہوانگ ویگﺅ کر رہے تھے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔