وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اورنسیم الرحمن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں پناہ گاہوں کے نظم و نسق، احساس پروگرام کے تحت بے سہارا اور نادار افراد کو …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں پناہ گاہوں کے نظم و نسق، احساس پروگرام کے تحت بے سہارا اور نادار افراد کو پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں پناہ گاہوں کے انتظام اور سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور نادار افراد کو پناہ گاہوں میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی، سہولیات اور پناہ گاہوں کے نظم و نسق میں مسلسل بہتری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان افراد کی عزت نفس کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا اور نادار افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو نبھانے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔