کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو ملاقات کی اور ان کے ساتھ صوبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو صوبے اور کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کئے جانے والے فنڈز سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ گورنر نے وزیراعظم کو سیاسی صورتحال اور سندھ میں صوبہ …
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات
کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو ملاقات کی اور ان کے ساتھ صوبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو صوبے اور کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کئے جانے والے فنڈز سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ گورنر نے وزیراعظم کو سیاسی صورتحال اور سندھ میں صوبہ کے معاملات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے نقطہ نظر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اشتراک کار کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کے ساتھ ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفود کی بھی ملاقاتیں ہوں گی۔









