
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ہاورڈ کینیڈی سکول سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے گروپ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے طالب علموں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک میں موجود مواقع اور حکومت کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حکومت کے اقتصادی وژن اور حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا پر عمل درآمد کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں قومی و بین الاقوامی امور بالخصوص پاک بھارت صورتحال اور خطے میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کاوشوں کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاءنے وزیراعظم کے وژن اور ان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔