وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

102

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچ گئے۔ کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف اور وزیر صحت کسموسبیک سراﺅچ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 13 اور 14 جون کو ایس سی او کے 19ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے کرغزستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ ایس سی او کے مستقل ارکان میں چین، روس، بھارت، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ افغانستان، منگولیا، ایران اور بیلا روس کو مبصر کی حیثیت حاصل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت کرغزستان کے صدر سورون بیکوف نے دی تھی۔ ا