اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان عوام کو تسلسل سے کورونا وائرس کے بارے شعور دینے کے ساتھ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بے فکر ہوکر گھومیں اور تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں ہیں، اپوزیشن اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگینڈا …
وزیراعظم عمران خان عوام کو تسلسل سے کورونا وائرس کی وبا بارے شعور دے رہے ہیں، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان عوام کو تسلسل سے کورونا وائرس کے بارے شعور دینے کے ساتھ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بے فکر ہوکر گھومیں اور تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں ہیں، اپوزیشن اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگینڈا کر رہی ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے معاشی سرگرمی برقرار رکھنے کا کہا، لیکن ساتھ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی، اپوزیشن اس حوالے سے پروپیگنڈا پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ جو مرضی کریں کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ انہوں نے تسلسل سے عوام کو شعور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے رہنمائوں کے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے قول اور فعل میں تضاد ہے کبھی وہ ہیں کہتے ہیں کہ کورونا کا ڈر ہے اور کبھی وہ ماڈل ٹاؤن کے باہر مجمع اکٹھا کرنے لگ جاتے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن کے ان رہنمائوں کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جو سراسر غلط بیانی کر رہے ہیں کہ وزیراعظم نے بے فکر ہوکر گھومنے پھرنے کا کہا ہے اور تمام پابندیاں ہٹا دیں ہیں۔









