وزیراعظم عمران خان قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جارہے ہیں وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی کی” اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لیڈر کی حیثیت میں قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد اس بات کی غماز ہے کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لیڈر کی حیثیت میں قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ان کی سیاسی جدوجہد اس بات کی غماز ہے کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وہ ایجنڈا لے کر چل رہی ہے جوکہ عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مخالفین بھی اس بات کو تسلیم کریں گے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اس مقام پر لاکھڑا کیا جس کے خواب قوم قیام پاکستان سے لے کر چلی آرہی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس نے کہا کہ حکومت ہائوسنگ کے شعبہ میں وہ اقدامات اٹھارہی ہے جو ماضی کی حکومتوں کی طرف سے اٹھانے چاہئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہورہے ہیں ۔