اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان جمعہ کولاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم لاہور میں صوبہ پنجاب میں زرعی و معاشی ترقی اور امن و امان سے متعلقہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم لاہورمیں انسپیکشن کے حوالے سےنئےطریقہ کار کے آغاز اور شیخو پورہ ۔ گوجرانوالہ روڈ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دو رویہ کرنے کے منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔