وزیراعظم عمران خان مافیا کو انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں، سینیٹر شبلی فراز کا شبر زیدی کے ٹویٹ پر تبصرہ

60

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ اس مافیا کے خلاف جنگ ہے جو پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کرتے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے شبر زیدی کےٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مافیا کو انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں شوگر مافیا اور سٹہ بازوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں شبلی فراز نے ٹویٹ کیا۔