اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان مردبحران ہے اوران کی قیادت میں قوم سرخرواورکامیاب ہوگی۔
جمعرات کوقومی اسمبلی کی کارروائی کے اختتام پرعلی محمدخان نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ ہم نے مل کر اطمینان کے ساتھ بجٹ پربحث کے عمل کو مکمل کیا۔ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اوراپوزیشن کے چیف وہیپس نے اہم کرداراداکیا۔انہوں نے اسمبلی اورسپورٹنگ عملہ کواعزازیہ دینے کی سفارش کی۔
انہوں نے کہاکہ ان کی سفارش ہے کہ جومباحثہ ہواہے اورجو مثبت تنقید ہوئی ہے اسے دستاویزی بنانا چاہئے۔اگر اس دفعہ ممکن نہ ہوں تو اگلے بجٹ میں اس کوشامل کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہاکہ وزرا کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے رہنماوں کوبھی اراکین کی بجٹ پرتقاریر سننے کیلئے بیٹھنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ قوم مرد بحران کی قیادت میں سرخروہوں گے۔
صدرنشین امجدعلی خان نے اپنے اوراپنے والد کیلئے نیک جذبات پرسب کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے قومی اسمبلی کے عملہ، سیکورٹی سٹاف، میڈیا اورمعاون عملہ کا شکریہ اداکیا اورکہا کہ سب نے انتھک محنت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری ایسٹبلشمنٹ کو یقینی بنانا چاہئیے کہ مثبت تجاویز کو بجٹ کاحصہ بنایا جائے۔