وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں اور مڈل مین کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ضروری اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بننے والے ذخیرہ اندوزوں اور مڈل مین کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو مہنگائی، طلب و رسد اور ذخیرہ اندوزی کے بارے میں جاننا چاہیے کیونکہ یہی تینوں عوامل قیمتوں میں اضافے کا …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ضروری اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بننے والے ذخیرہ اندوزوں اور مڈل مین کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو مہنگائی، طلب و رسد اور ذخیرہ اندوزی کے بارے میں جاننا چاہیے کیونکہ یہی تینوں عوامل قیمتوں میں اضافے کا باعث ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو جن مسائل کا سامنا ہے حکومت ان مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور ٹائیگر فورس سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کو ان کالی بھیڑوں کے بارے میں آگاہ کرے گی جو تاجروں کے درمیان موجود ہیں اور وہی کالی بھیڑیں ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہیں۔