لاہور ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منگل کو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے …
وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،وزیراعظم نے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پودا بھی لگایا

مزید خبریں
لاہور ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منگل کو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پودا بھی لگایا۔ قبل ازیں ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔







