وزیراعظم عمران خان نے سماجی تحفظ و انسدادغربت ڈویژن کی سربراہی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کوسونپی ہے، چوہدری فواد حسین

85

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غربت کے خاتمے کے لئے قائم ہونے والے سماجی تحفظ و انسدادغربت ڈویژن کی سربراہی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سونپ دی گئی ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،انصاف ہیلتھ کارڈ، پاکستان بیت المال اور محکمہ ذکوة و عشر سمیت غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے ادارے اس نئے ڈویژن کے ماتحت ہونگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی تحفظ و انسدادغربت ڈویژن کی سربراہی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کوسونپی ہے ۔