وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ تین بجکر 21 منٹ پر کاسٹ کیا 3 بجکر 14 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں آئے، تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کرخیرمقدم کیا

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ تین بجکر 21 منٹ پر کاسٹ کیا۔ وزیراعظم منگل کو صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے 3 بجکر 14 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں آئے۔ تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے پولنگ بوتھ پر اپنا کارڈ دکھایا تاہم پریزائیڈنگ آفیسر کی نشست …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ تین بجکر 21 منٹ پر کاسٹ کیا۔ وزیراعظم منگل کو صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے 3 بجکر 14 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں آئے۔ تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے پولنگ بوتھ پر اپنا کارڈ دکھایا تاہم پریزائیڈنگ آفیسر کی نشست پر عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں کچھ دیر بیلٹ پیپر کے لئے انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر اراکین سے گفتگو بھی کی۔ بعد ازاں وہ اپنی نشست پر براجمان ہوئے تو انہیں دوبارہ ووٹ ڈالنے کے لئے پکارا گیا جس پر انہوں نے بیلٹ پیپر وصول کر کے اپنا ووٹ ڈالا جبکہ انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر جسٹس انور کاسی سے مصافحہ بھی کیا۔ وزیراعظم ووٹ ڈالنے کے بعدایوان سے چلے گئے۔

مزید خبریں