وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا ہے ،حلیم عادل شیخ

68

کراچی۔5فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی میں اپوزشن رہنماء حلیم عادل شیخ نے شہداء کشمیر کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا ہے ۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کی بنیادپر آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منزل کے حصول تک کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی اب دور نہیں ہے ۔