ننکانہ صاحب۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب کے عوام کے لئے بہت کام کیا ہے، خواہش ہے کہ وزیراعظم آئندہ الیکشن میری نشست این اے -118 ننکانہ صاحب سے لڑیں۔ پیر کو یہاں ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب کی عوام کے لئے بہت کام کیا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن میری نشست این اےا118 ننکانہ صاحب سے لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور حلقہ کے عوام کی خواہش ہے کہ عمران خان یہاں سے الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اس نشست سے الیکشن لڑنا میرے لیے بھی بہت اعزاز کی بات ہو گی۔