اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی جانب سے ریلوے پولیس کے الائونس 2010ء کی بحالی کی تجویز کی منظوری دیدی ہے، ریلوے پولیس کی تنخواہ سول آرمڈ فورسز کے مساوی ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے پولیس کا 2010ء سے روکا گیا 50 فیصد الائونس بحال کر دیا …
وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی ریلوے پولیس کے الائونس 2010ء کی بحالی کی تجویز کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی جانب سے ریلوے پولیس کے الائونس 2010ء کی بحالی کی تجویز کی منظوری دیدی ہے، ریلوے پولیس کی تنخواہ سول آرمڈ فورسز کے مساوی ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پاکستان ریلوے پولیس کا 2010ء سے روکا گیا 50 فیصد الائونس بحال کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ریلوے پولیس کے 50 فیصد الائونس کے بقایا جات 2011ء سے ادا کئے جائیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ یہ اضافہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات سے ادا کرے، اس کیلئے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔









