اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگرارکان اسمبلی کا مشترکہ اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف اور قوم کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر ان کے جذبے کو سراہتاہوں اور ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی خیال زمان ، احسان اللہ ٹوانہ اور راحت امان اللہ بھٹی نے شدید بیمار ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بھائی کی وفات کے باوجودمشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے۔