وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت 320 ارب روپے خرچ کر رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

سپریم کورٹ نے عبوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ برقرار رہے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت 320 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت اپنے شہریوں کو یکم جنوری سے ہیلتھ انشورنس فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے خیبر پختونخوا حکومت اپنے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دے چکی ہے، اس پروگرام کے ذریعے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے تک بطور انشورنس حکومت شہریوں کو خود ادا کرے گی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے گھرانوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر 30 فیصد رعایت بھی فراہم کی جائے گی، اس رعایت کے تحت شہری سستی دالیں، گھی اور آٹا خرید سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو قرضے اور سکالرشپ کی خصوصی سکیمیں بھی دی جارہی ہیں، یوں وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ یہ پروگرام سماجی تحفظ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔