اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اوگرا، پٹرولیم اور فنانس ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کی منظوری نہیں دی ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو پہلے ہی کھانے پینے کی چیزوں کی مہنگائی کا سامنا ہے اور خصوصاً شدید بارشوں کے باعث بھی …
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اوگرا، پٹرولیم اور فنانس ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کی منظوری نہیں دی ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو پہلے ہی کھانے پینے کی چیزوں کی مہنگائی کا سامنا ہے اور خصوصاً شدید بارشوں کے باعث بھی ان کو سہولت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کی منظوری نہ دینے سے حکومت کو 17 ارب روپے کم ٹیکسز وصول ہوں گے تاہم یہ رقم عوام کا بوجھ کم کرنے اور ان کی سہولت کیلئے بطور سبسڈی دی جائے گی۔








