وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا آغاز وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات کم کرکے کیا ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا آغاز وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات کو ایک ارب 50 کروڑ سے کم کرکے 75 کروڑ کیا ہے‘ حکومت زرعی شعبہ کو ریلیف دے گی‘ اپوزیشن ایوان میں شور شرابہ کے بجائے بجٹ پر اپنی تجاویز دے‘ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ میں اپنی تجاویز …

اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا آغاز وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات کو ایک ارب 50 کروڑ سے کم کرکے 75 کروڑ کیا ہے‘ حکومت زرعی شعبہ کو ریلیف دے گی‘ اپوزیشن ایوان میں شور شرابہ کے بجائے بجٹ پر اپنی تجاویز دے‘ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ میں اپنی تجاویز دی ہیں‘ حکومت ان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے معاشی حالات کے مطابق قومی خزانہ کے وسائل کو بے دریخ استعمال سے روکنے کےلئے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات جو ماضی میں ایک ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جاتے تھے ان کو کم کرکے 75 کروڑ کیا ہے جو قومی بچت کی نئی روایت ہے۔

Leave a Reply