وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا، روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا، روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے، وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک 19.8 فیصد کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔