وزیراعظم عمران خان چین سمیت ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 31اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین سمیت ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی …

اسلام آباد ۔ 31اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین سمیت ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔