وزیراعظم عمران خان کاآزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

139

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی رحلت کا جان کر نہایت رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز میں ان کا حصہ اور اہلِ کشمیر کیلئے ان کی خدمات انمول تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔