اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پیر کولانچ کریں گے۔
کامیاب جوان پروگرام کے میڈیاآفس سے جاری بیان کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی جس کے لئے ہزاروں اتھلیٹس اور نوجوان جناح اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایونٹ کے لئے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ جاری کر دیا گیا۔
گلی سے گراونڈ تک فائنل راونڈ تک ترانے کے بول ہیں۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار بھی ترانے کی شوٹنگ میں شامل۔ عثمان ڈار نے خصوصی ترانے کی ویڈیو ٹویٹ کر دی ہے۔
ترانے میں گلی محلے کے بچوں کو کھیل میں کامیاب ہوتا دکھایا گیا ہے۔ مرکزی تقریب کاآغاز دوپہر ایک بجے تک ہوگا،کلچرل شو اور پیراگلائڈنگ بھی ہو گی۔ وفاقی وزرا ،وزرا مملکت ،مشیران ،معاونیں شریک ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ،انٹرنیشنل کھلاڑی اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔