وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہ …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہ بنانے کی ہدایت کے بعد یہ پہلا شیلٹر ہوم ہے جو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بہتر انفراسٹرکچر، کیٹرنگ اور رہائشی معیار کے ساتھ دیہاڑی دار مزدوروں کے لئے معیاری خدمات انجام دے رہا ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق آئندہ تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت کی تمام 5 پناہ گاہوں کو ری ماڈل کیا جائے گا اور بعد میں بتدریج پورے ملک میں پناہ گاہوں کو ری ماڈلڈ پناہ گاہیں بنایا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے وزیر اعظم کو پناہ گاہ میں انتظامی امور اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ کے دوران پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ وزیراعظم نے بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے مواصلات مراد سعید، مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز اور دیگر اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔