اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس میں اٹھائے گئے اقدام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے امداد کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں عالمی برادری سے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے امداد کی اپیل کر رہا ہوں جہاں پر لوگ 40 سالہ تنازعہ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے 2022ء میں 5 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے جو کہ کسی بھی ایک ملک کے لئے انسانی بحران روکنے کے لئے سب سے بڑی اپیل ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 4 ارب 40 کروڑ ڈالر افغانستان کے اندر جبکہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر افغانستان سے باہر رہنے والوں کے لئے درکار ہیں۔ افغانستان کی نصف آبادی کو اس وقت بھوک کا سامنا ہے