اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کی اچھی صحت اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے صحت کی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شنزو ایبے کی وزارت عظمیٰ کے دور میں پاکستان اورجاپان …
وزیراعظم عمران خان کا جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کی اچھی صحت اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کی اچھی صحت اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے صحت کی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شنزو ایبے کی وزارت عظمیٰ کے دور میں پاکستان اورجاپان کے تعلقات مستحکم ہونے کے ساتھ ان میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ ملا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شنزو ایبے کی اچھی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









