وزیراعظم عمران خان کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ

جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 18 اور 19 ستمبر کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا سعودی فرمانروا خادم حرمین الشریفین شاہ …

جدہ ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 18 اور 19 ستمبر کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا سعودی فرمانروا خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں اپنے محل آمد پر ان کا استقبال کیا جہاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متنوع باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

مزید خبریں