وزیراعظم عمران خان کا میانوالی کے صحافی انوار حسین حقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

123
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی کے صحافی انوار حسین حقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مرحوم انوار حسین حقی نے اس وقت میرا ساتھ دیا جب لوگ پی ٹی آئی کا تمسخر اڑاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہر مشکل وقت میں میرا اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔