اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ندیم ممتازکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسرڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ندیم ممتاز دونوں کورونا وباء کے خلاف لڑتے ہوئے خود بھی اس کا شکار ہوئے۔ وزیراعظم نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ندیم ممتاز اور میں نے 9 …
وزیراعظم عمران خان کا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ندیم ممتازکے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ندیم ممتازکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسرڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ندیم ممتاز دونوں کورونا وباء کے خلاف لڑتے ہوئے خود بھی اس کا شکار ہوئے۔ وزیراعظم نے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ندیم ممتاز اور میں نے 9 سال ایچی سن کالج میں اکٹھے گزارے ہیں۔ وزیراعظم نے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ندیم ممتاز کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔








