کوئٹہ۔23جنوری (اے پی پی )وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے، بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،چیلنجز بڑے ہیں لیکن ہمیں پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پرمتحرک بنانا ہے، پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی دنیا کے میڈیا ہاؤسز کے …
وزیراعظم عمران خان کا وژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی وی بولان کے لائیو پروگرام میں خصوصی گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔23جنوری (اے پی پی )وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے، بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،چیلنجز بڑے ہیں لیکن ہمیں پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پرمتحرک بنانا ہے، پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی دنیا کے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ منسلک کریں گے،کارکن اور آرٹسٹ اثاثہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی ٹی وی بولان کے لائیو پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا اور برفباری اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ ہم نے بلوچستان کو ترقی دینا ہے بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں اور عام آدمی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں ہمیں اجتماعی حکمت عملی کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ماسٹر کنٹرول روم سے لائیو نشریات کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کے دورے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سی بی اے یونین کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔جنرل مینیجر پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر ایوب بابئی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ادارے کی کارکردگی پر بریف کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پی ٹی وی کوئٹہ مرکز پہنچیں تو جنرل مینیجر پی ٹی وی کوئٹہ ایوب بابئی اور کارکنوں نے معاون اطلاعات کا بھرپور استقبال کیا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریڈیو پاکستان کا بھی دورہ کیا۔ اسٹیشن ڈائریکٹر بی بی سی سہیل جعفر نے ادارے کے مسائل اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں سے معاون خصوصی اطلاعات کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریڈیو اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔








